Sunday January 19, 2025

بالی ووڈ میں نورا فتیحی کے معاشقے کے چرچے لیکن لڑکا کون ہے؟ مبینہ نام سامنے آگیا

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی کے گلوکار وڈانسر ٹیرنس لوئس سے گہرے تعلقات کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریئلٹی شو ’انڈیا بیسٹ ڈانسر‘ کے دوران منصف کے فرائض انجام دینے والے ٹیرنس لوئس اور نورا فتیحی کے آپس میں مزاج ملتے نظر آئے، شو میں دونوں کی ذہنی ہم آہنگی کو بھی دیکھتے ہوئے مداحوں نے اندازہ لگانا شروع کردیا کہ اداکارہ اور ڈانسر ایک دوسرے کے بہت قریب آچکے ہیں جبکہ نورا اور ٹیرنس نے اب تک اس ضمن میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

اداکار بھی عید کے کپڑوں کیلئے پریشان، زارا نور کی درزی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل

ایک انٹرویو کے دوران ٹرینس لوئس سے سوال ہوا کہ آپ کی اور نورا فتیحی کی فطرت آپس میں بہت میل کھاتی ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ جس پر انہوں ںے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ راز کی بات ہے اور اسے راز ہی رہنے دیں، میں اس بارے میں آف کیمرہ بتاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ نورا سے بہت اچھی دوستی ہے، آپس میں مزاج بھی بہت ملتا ہے، وہ ایک باصلاحیت اور جذبے سے کام کرنے والی فنکارہ ہیں، سچ بولوں تو میں نے کئی لوگوں کا دل بھی توڑا ہے۔ڈانسر وگلوکار کی جانب سے اس بیان پر پرستاروں کا شک یقین میں بدلنے لگا ہے کہ دونوں کے درمیان سچ میں کوئی چکر ہے۔

عدالت کا شیخ رشید کے بھتیجے کا موبائل فون پیش کرنے کا حکم لیکن وہ کہاں ہے؟ پولیس نے انتہائی حیران کن دعویٰ کردیا

FOLLOW US