Sunday May 5, 2024

عدالت کا شیخ رشید کے بھتیجے کا موبائل فون پیش کرنے کا حکم لیکن وہ کہاں ہے؟ پولیس نے انتہائی حیران کن دعویٰ کردیا

اٹک : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اٹک کے ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، شیخ راشد کا موبائل فون برآمدنہ ہونے پر عدالت کا پولیس پر برہمی کا اظہار۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عدالت نے پولیس سے دریافت کیا کہ شیخ راشد کا سیل فون برآمد کیوں نہیں کیا؟جس پر پولیس نے جواب دیا کہ شیخ راشد کا موبائل فون سعودی عرب میں رہ گیا ہے ،عدالت نے حکم دیا کہ آئی ایم ای آئی نمبر سے شیخ راشد کا موبائل فون ٹریس کریں اور عدالت میں پیش کریں ،

پاکستانی ہاکی ٹیم کا قوم کو عید کا تحفہ ،سپین کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی

عدالت کا موبائل فون برآمد کرنے سے متعلق رپورٹ 3بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم ۔ پولیس کی جانب سے عدالت سے شیخ راشد کے مزید ریمانڈ لینے کی استدعاکی گئی جس پر عدالت نے قرار دیا کہ مزید ریمانڈ دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ بعد میں ہوگا۔پہلے مال مقدمہ موبائل فون عدالت میں پیش کریں ۔

سرکاری سرپرستی میں مخالفین کیخلاف توہین مذہب قانون کا استعمال، پی ٹی آئی اقوام متحدہ پہنچ گئی

زندگی کے آخری لمحے تک ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف لڑتا رہوں گا میں ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں جیل جانا چھوٹی چیز ہے جان کی قربانی دینے کو بھی تیا رہوں۔

FOLLOW US