Sunday January 19, 2025

شائستہ نے فہد کو 10 لاکھ کی گھڑی تحفے میں دینے کی کہانی بتادی

معروف میزبان شائستہ لودھی نے فہد مصطفیٰ کو قیمتی گھڑی تحفے میں دینے کے معاملے پر وضاحت پیش کی ہے۔ کچھ روز قبل نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے گیم شو میں میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا تھا کہ ‘انہیں شائستہ نے 10 لاکھ روپے کی قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا تھا، شائستہ بہت امیر ہیں ماشاءاللہ’۔ ساتھ ہی انہوں نے شائستہ لودھی کا شکریہ ادا بھی کیا جس کے بعد مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

جتنی رقم چاہیں وصول کر لیں، سلمان خان نے فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کیلئے شہناز گل کو بڑی پیشکش کردی

تاہم اب حال ہی میں شائستہ لودھی نے اپنے بھائی میزبان ساحر لودھی کے ہمراہ ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں اس معاملے سے متعلق ان سے سوال کیا گیا۔ جواب میں شائستہ نے کہا کہ ‘ایسی کوئی کہانی نہیں تھی، اس وقت خوامخواہ بیٹھے بیٹھے فہد نے شو کے دوران یہ بول دیا جس کے بعد اس کا کلپ وائرل ہوگیا، دوسرے دن فہد نے اور مذاق کیا اور شو میں کہا کہ وہ گھڑی دس کی نہیں بلکہ پندرہ لاکھ کی تھی’۔

عمران خان اور ساتھیوں پر توہین مذہب کا مقدمہ، وزیراعظم شہباز شریف نے کیا ہدایات جاری کر دیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

‘ شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا، وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کا افسوسنا ک اعلان

https://youtu.be/gy1YLk5aVAM

FOLLOW US