Monday January 20, 2025

عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ سے برطرفی نے حریم شاہ کو رُلا دیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد: متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ سے برطرفی پر دُکھی ہوگئیں۔حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں آنسوؤں سے روتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو بنانے والے اُن کے شوہر بلال شاہ اُن سے پوچھتے ہیں اور خود ساتھ جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’کیوں رو رہی ہو؟ عمران خان چلا گیا اس لیے رو رہی ہو، کوئی بات نہیں جیے بھٹو۔‘ویڈیو کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا کہ ’عمران خان آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے،

بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

ہمیں آپ سے محبت ہے خان صاحب۔‘انہوں نے عمران خان کے آخری قوم سے خطاب کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم اپنے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب عمران خان، اُن کی کابینہ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

عمرا ن خان کو ہٹانے پر جمائمہ بھی میدان میں آگئی، ایسا بیان دیا کہ ہرکوئی بکا بکارہ گیا

FOLLOW US