Saturday November 23, 2024

عمرا ن خان کو ہٹانے پر جمائمہ بھی میدان میں آگئی، ایسا بیان دیا کہ ہرکوئی بکا بکارہ گیا

لندن: چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وزیراعظم پاکستان کے منصب سے برطرفی کے بعد سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے بھی ’ذو معنی‘ ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔ جمائما نے لندن میں ایون فیلڈ کے سامنے ن لیگ کے کارکنان کے احتجاج کی ایک ویڈیو پر جواب دیا۔شیئر کی گئی ویڈیو کے ٹوئٹ میں تحریر تھا کہ ’ایون فیلڈ کے سامنے ہجوم ’قاسم کا باپ چور ہے‘ کے نعرے بلند کررہے ہیں۔‘اس ٹوئٹ میں مریم نواز اور عمران خان کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا،

”ہمیں عمران خان واپس چاہیے‘‘خاتون زاروقطار روپڑیں

جواب میں جب جمائما نے ہیش ٹیگ ’پُرانا پاکستان‘ لکھا تو جمائما کا ٹوئٹ دونوں رہنماؤں کے ساتھ بھی شیئر ہوا۔قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ جمائما نے اپنے اس ٹوئٹ پر تبصروں کو محدود رکھا، اس ٹوئٹ پر انہیں ’رپلائی‘ نہیں دیا جاسکتا لیکن سوشل میڈیا صارفین اس ٹوئٹ پر ’قوٹ‘ کا آپشن استعمال کرتے ہوئے اپنا اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔اس سے قبل جمائما کے بھائی نے بھی تحریکِ عدم اعتماد کے نتیجے میں منصب سے فارغ ہونے والے عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا۔عمران خان کی برطرفی کے بعد بین گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو ’اچھا اور معزز آدمی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان صرف اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔پاکستانی قوم کو ایک ہفتے تک ہیجانی کیفیت میں رکھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان برطرف ہوگئے۔وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں سے بڑی خوشخبری ، اتنے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ کہ کاروباری افراد کی موجیں لگ گئیں

عمران حکومت کی چار اہم شخصیات کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی

FOLLOW US