Monday January 20, 2025

عمران خان کی فیملی تک نہ جائیں ، یہ میری آخری وارننگ ہے، شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو وارننگ دیدی

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی فیملی تک نہ جائیں ، یہ میری آخری وارننگ ہے ۔اسلام آبا دمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہتا ہوں کہ عمران خان کی فیملی تک نہ جائیں ، یہاں بیٹیاں بیٹھی ہوئی ہیں ، بلاول بھٹو بھی عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہا ہے , بلاول صاحب جس حمید گل کا آپ ذکر کر رہے ہیں وہ تو نواز شریف کے ٹکٹ دیا کرتا تھا، میں نے بھی گل حمید سے الیکشن کا ٹکٹ لیا تھا، بلاول صاحب ذرا پوچھیں کہ کون مال کھاتا رہا ،میں جاتا تھا کرنل قذافی کے پاس ، کون مال کھاتا تھا صدام حسین کا ،

جمہوری وطن پارٹی وفاقی کابینہ سے مستعفی، پی ڈی ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا

آپ کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے اسامہ بن لادن سے کس نے مال لیا تھا، اگر تاریخ میں باتیں ہوئی تو بہت دور جائیں گی ۔نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہے مگر اس کی آج تک کسی آرمی چیف سے نہیں بنی ۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ گینگ آف تھری کا مائی باپ ان کا مال ہے ، اس مال سے ضمیر خریدے جا رہے ہیں ،گینگ آف تھری مفرور قاتلوں کو بلا رہی ہے ، میرے خیال سے تو دنیا کا کوئی ایسا قانون نہیں جس کے مطابق کوئی غیر ملک میں بیٹھ کر حفاظتی ضمانت حاصل کر لے ، ہم نے سب کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے ، ملک میں لینڈ کرتے ہی جیل میں ڈال دیں گے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے لوگوں کا ہفتے کا پروگرام ہے ، اس تمام عرصے میں ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا اور میں خود موجود ہوں گا ، سارا اسلام آباد ہر طرح سے کھلا رہے گا ، افواہوں پر جانے کی ضرورت نہیں ، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ،

سڑکوں سے جے یو آئی اور ن لیگ کے نام نہاد قافلے غائب ہو چکے جذبہ جنون سلامت! تمام راستے اور تمام قافلے عمران خان کے ہیں ؛ فواد چوہدری

قانون پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔ عمران خان آج شام ساڑھے پانچ بجے جلسے سے تقریر کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ ساری سیاسی کمیٹی نے کئی بار کہا کہ وہ اپنا خطاب شام کے بعد کریں مگر وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں کہ وہ دن کے وقت میں تقریر کرنا چاہتے ہیں ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ” میرے پاس اندر کی خبر ہے، وہ نہیں ہونے جارہا جو تم سوچے بیٹھے ہو، تمہیں کچھ نہیں ملنے والا، عمران خان اسمبلی میں جیتے یا عوام میں ، وہ چھا گیا ہے ۔

‘بشریٰ بھابھی میرے سخت خلاف ہیں ، عامر لیاقت کا خاتون اول سے متعلق دعویٰ

FOLLOW US