Monday January 20, 2025

سڑکوں سے جے یو آئی اور ن لیگ کے نام نہاد قافلے غائب ہو چکے جذبہ جنون سلامت! تمام راستے اور تمام قافلے عمران خان کے ہیں ؛ فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سڑکوں سے جے یو آئی اور ن لیگ کے نام نہاد قافلے غائب ہو چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جذبہ جنون سلامت ! سڑکوں سے جے یو آئی اور ن لیگ کے نام نہاد قافلے غائب ہو چکے ہیں ، تمام راستے تمام قافلے عمران خان کے ہیں ۔

‘بشریٰ بھابھی میرے سخت خلاف ہیں ، عامر لیاقت کا خاتون اول سے متعلق دعویٰ

قبل ازیں اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ، ایک بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے ، وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی معیشت اور انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہا ہے اور وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا ہے ، آپ کسی بھی قوم یا صوبے سے تعلق رکھتے ہوں باہر نکلیں ، آج عوام عمران خان کے لیے باہر نکلیں۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ تحریک انصاف کی جنگ نہیں ہے بلکہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں ، پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے جاری کردہ اپنے خصوصی آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج جو جلسہ ہورہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے ، یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

” میرے پاس اندر کی خبر ہے، وہ نہیں ہونے جارہا جو تم سوچے بیٹھے ہو، تمہیں کچھ نہیں ملنے والا” شیخ رشید نے اپوزیشن کو پیغام دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انشاءاللہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانےنکلےہیں ، میرا سب کوپیغام ہے جو بھی جلسے کیلئے نکل رہے ہیں جلدی نکلیں ، جدھرجدھرجو وقت بھی آپ نے نکلنے کا طے کیا ہو اس سے پہلے نکلیں ، مجھے خدشہ ہے کہ سڑکوں پر رش ہوگا اور آپ جلسہ گاہ نہیں پہنچ پائیں گے۔

پی ٹی آئی جلسے کی دعوت ملی نہ جاؤں گا، نواز شریف کو میں کرپٹ نہیں کہتا،غیب کا علم اللہ تعالی جانتا ہے میں نے ان کے قریب کرپشن نہیں دیکھی، چودھری نثار

FOLLOW US