Sunday January 19, 2025

مہنگائی نے اتنا دماغ خراب نہیں کیا کہ زرداری، فضل الرحمان اور شہباز مسیحا لگنے لگیں: خالد انعم

کراچی: سینئر اداکار خالد انعم نے ملک کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی مہنگائی پر اظہارِ خیال کیا ہے۔ روز بروز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جہاں عام آدمی پریشان ہے وہیں شوبز سے منسلک افراد بھی مہنگائی پر تبصرے کررہے ہیں۔ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے اسی حوالے سے اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ‘مہنگائی نے دماغ خراب کردیا ہے’۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ، طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہوگئے

ساتھ ہی اداکار نے اپوزیشن کے رہنماؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘مہنگائی نے اب اتنا بھی دماغ خراب نہیں کیا کہ مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہباز شریف مسیحا لگنے لگیں’۔واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے، اس حوالے سے جہاں سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے مخالفین سامنے آرہے ہیں تو وہیں ان کے حمایتی خوب ان کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔اس سے قبل اداکار بلال قریشی اور منیب بٹ نے بھی عمران خان کی بھرپور حمایت کی تھی۔

عمران خان کو چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں۔میں دغا کرنے والا نہیں تھا اور نہ ہی اب کروں گا۔ عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ کر لیا

چوہدری نثار 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک ہوں گے ان کے ساتھ کئی لوگ بھی ہو سکتے ہیں،ممکن ہے انہیں وزیراعلیٰ بنا دیا جائے۔

FOLLOW US