Sunday January 19, 2025

عمران خان کو چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں۔میں دغا کرنے والا نہیں تھا اور نہ ہی اب کروں گا۔ عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ناراض احمد حسین دیہڑ نے عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔انہوں نے معروف صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو کے دوران کہا کہ پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کسی کے ساتھ جانے کا اعلان نہیں کیا۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جاؤں گا۔ عمران خان کو چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں ۔میں دغا کرنے والا نہیں تھا اور نہ ہی اب کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقے کے مسائل پر کافی عرصے سے احتجاج کر رہا تھا لیکن کسی نے نہیں سنی۔مطالبے پورے نہیں کیے گئے اور اوپر سے الزام لگائے جا رہے ہیں کہ میں نے پیسے لیے۔ اپوزیشن جانتی ہے میں وقت پر حکومت کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں۔

چوہدری نثار 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک ہوں گے ان کے ساتھ کئی لوگ بھی ہو سکتے ہیں،ممکن ہے انہیں وزیراعلیٰ بنا دیا جائے۔

قبل ازیں ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاتھا کہ میرے گھر پر حملے کی دھمکیاں دینے اور احتجاج کرنے والے بتائیں،میرا کونسا مطالبہ ناجائز اور آپ کا جائز ہے،احتجاج میں شریک میرے بھائی ملک عاصم حسین ڈیہڑ نے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کیے اس پر اور اس کے دوست رائو یاسر پر جو خالد جاوید کا انویسٹر بھی ہے ، تھانہ بی زیڈ میں آٹھ مقدمات درج ہیں،غریبوں اور بیرون ملک مقیم لوگوں کی زمینوں پرقبضوں بارے گور نر نے ایکشن لیا،گورنر چودھری سرور کے حکم پر رائو یاسر اور میرے بھائی ملک عاصم ڈیہڑ پر آٹھ مقدمات درج ہوئے،اگر میں انصاف پسند نہ ہوتا ،رسہ گیر سیاستدان ہوتا تو اپنے بھائی کی سپورٹ کرتا مگر میں نے حق کا ساتھ دیا۔

”بہت سارے معاملات میں وزیراعظم کے پاس اختیارات ہی نہیں تو پھر “ اہم حکومتی اتحادی ایم کیوایم بھی کھل کر میدان میں آ گئی

میں ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوا،قبضہ مافیا کے سر پرست اپنے بھائی عاصم ڈیہڑ کے ساتھ نہیں۔ اپنے بیان میںملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاکہ خا لد جاوید وڑا ئچ جہانیاں سے کونسلر کا الیکشن ہار کر ملتان آیا،بڑے خواب دیکھنا شروع ہوگیا ہے۔اس کے سارے خواب ڈرائونے ہوگئے، انہی لوگوں کی وجہ سے پی ٹی آئی بدنام ہوئی، عمران خان ناکام ہوا۔ خالد جاوید وڑائچ پر تین مقدمات درج ہیں،سکول ٹیچر کا قاتل اور ایک سکول میں گھس کر اساتذہ اور طلبہ پر تشدد کرنے والا مجھ پر الزام تراشیاں کررہا ہے۔

ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہوجائیں گی، بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

FOLLOW US