Monday January 20, 2025

شلپا شیٹھی کی والدہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، گرفتاری کا خدشہ

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ فراڈ کیس میں بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں جس کے بعد انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے 21 لاکھ کے فراڈ کیس میں شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر آر خان نے رواں ہفتے فراڈ کیس میں شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ شنندا شیٹھی کو طلب کیا تھا۔ فراڈ کیس ایک تاجر کی جانب سے اداکارہ اور ان کی والدہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

پاکستان نے وہ کر دکھایا جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کوئی ٹیم نہ کرسکی

شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ نے مجسٹریٹ میں طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سیشن کورٹ کے جج اے زے خان نے مجسٹریٹ کے طلبی کے حکم کو روک دیا تھا لیکن اس میں اداکارہ اور ان کی والدہ کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ عدالت نے کہا کہ شلپا شیٹھی کے والد آنجہانی سریندر شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کمپنی کے شراکت دار ہیں تاہم ایسی کوئی دستاویز نہیں جس سے اس بات کا ثبوت ملے، اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ نظرثانی میں کئی حقائق اور قانونی پہلو شامل ہیں جن کی میرٹ پر تفصیلی عدالتی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی کون سی عادت پسند نہیں؟

شکایت کنندہ تاجر نے الزام اداکارہ اور ان کے خاندان پر الزام عائد کیا ہے کہ شلپا شیٹھی کے آنجہانی والد سریندر شیٹھی نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کر رہی ہیں

FOLLOW US