Sunday January 19, 2025

ہالی وڈ اداکار روسی فوج کے ساتھ یوکرین کی جنگ میں شامل! حقیقت کیا ہے؟

روس کی شہریت رکھنے والے ہالی وڈ کی ایکشن فلموں کے معروف اداکار اسٹیون سیگل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ روس کی فوج کے ساتھ مل کر یوکرین کے خلاف جنگ میں شریک ہیں۔ خیال رہےکہ اسٹیون سیگل مارشل آرٹس کے ماہر ہونے کے ساتھ ایک اداکار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور موسیقار بھی ہیں جو کہ روسی صدر پیوٹن کے دوست بھی سمجھے جاتے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کو پھر ’314‘ رنز کا چیلنج، قومی ٹیم 28 سال پرانی تاریخ دہرا پائیگی؟

اسٹیون سیگل اس وقت شہ سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے 2014 میں روس کی جانب سےکریمیا پر قبضےکی حمایت میں بیان دیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے پیوٹن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں دنیا کے بڑے رہنماؤں میں سے ایک قرار دیا تھا، 2016 میں انہیں روس کی شہریت دی گئی تھی جب کہ2018 میں انہیں امریکا کے لیے روس کا خصوصی ایلچی بھی مقررکیا گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں جب روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ جاری ہے، ایسے میں اسٹیون سیگل اور ان کی روس سے ہمدردیاں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف کپتان بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ ، بھارتی کرکٹر ایشون نے بھی تعریف کردی

سوشل میڈیا پر ایک من گھڑت پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ دکھایا گیا ہے۔ پوسٹ میں موجود تصویر میں اسٹوین سیگل فوجی وردی میں ملبوس نظر آرہے ہیں جو کہ یقیناً ان کی کسی فلم سے لی گئی ہے، پوسٹ میں بتایا گیا ہےکہ دنیا بھر کے انٹیلی جنس اداروں نے امریکی اداکار اسٹیون سیگل کو روسی فوج کے خصوصی دستوں کے ساتھ کیف کے قریب یوکرین کے ایک ہوائی اڈے پر دیکھا ہے جہاں روس نے حال ہی میں قبضہ کیا ہے۔ اس من گھڑت خبر نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی جب امریکا کے ایک معروف پوڈ کاسٹ میزبان جو ریگن نے اس خبر کا اسکرین شاٹ اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔ بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید پر جو ریگن نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 69 سالہ اسٹیون سیگل اپنے گھر میں ہی موجود ہیں اور اب ان کی صحت بھی ہرگز ایسی نہیں کہ وہ اس قسم کی مہم جوئی کرسکیں۔

“سودے بازی کے بغیر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی” شاہد خاقان عباسی نے “اعتراف” کرلیا

FOLLOW US