Monday January 20, 2025

عمران خان کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی، عدم اعتماد کا وقت آگیا، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی، اب جتنی بھی کوشش کریں، عوام رُکنے والے نہیں، ہم پنجاب میں داخل ہورہے ہیں، دما دم مست قلندرہوگا۔ پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ گھوٹکی سے ہوتا ہو ا پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔ عوامی مارچ کوٹ سبزل کے مقام سے پنجاب میں داخل ہوا۔ بلاول کا مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کا وقت آگیا، پوری دنیا کو نظرآئے گا کون عوام کے ساتھ اور کون سلیکٹڈ چور کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اور انسانی حقوق پر ڈاکہ مارنے والے کو جانا ہوگا، جس نے جیب، پیٹ اور ووٹ پر ڈاکہ مارا، اسے برداشت نہیں کرسکتے۔

آئی ایم ایف کی شرط نظر انداز، حکومت نے پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کرنے کے بعد پٹرولیم لیوی بھی کم کر دی

“عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی” شیخ رشید نے بھی اعتراف کرلیا

FOLLOW US