Monday January 20, 2025

کیا واقعی خاتونِ اول بشریٰ بی بی اپنی سہیلی کے گھر میں رہتی ہیں؟ فرح خان نے وضاحت کردی

اسلام آباد : خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کردی۔ اپنے ایک بیان میں فرح خان نے کہا ” جھوٹ پر مبنی واٹس ایپ میسج کے ذریعے وزیر اعظم اور خاتون اول کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ خاتونِ اول میرے گھر قطعاً قیام پذیر نہیں اور بنی گالہ اسلام آباد میں موجود ہیں۔” فرح خان نے خاتونِ اول کے بارے میں افواہیں اڑانے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ” سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولے جائیں۔” خیال رہے کہ فرح خان خاتون اول کی انتہائی قریبی دوست ہیں۔ جب عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی ہوئی تھی تو اس وقت فرح خان ان گنتی کے چند لوگوں میں شامل تھیں جو نکاح کی تقریب میں موجود تھے۔

بس بہت ہوا ، اب مزید نہیں کھیل سکتا، شاہد آفریدی نے مداحوں پر بجلیاں گرادیں

لڑکے لڑکیاں کہتے ہیں سیلفی لے لیں تاکہ رشتہ پکا ہو جائے: ریحام خان

موت بر حق اوراٹل حقیقت ہے۔۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے انتقال کی خبر پر وضاحتی بیان آگیا

FOLLOW US