کراچی : سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود اور نجی ٹی وی نیوز ون کو ایک کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ سعید غنی نے سنہ 2018 میں ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کراچی ضلع جنوبی نے سعید غنی کے دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈگری جاری کردی ہے۔عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون کو سعید غنی کو ایک کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
حکومت کو گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ کارکردگی بہتر بنانی چاہیے: فیصل سبزواری
“حسنین کے ساتھ ظلم ہوا، پی سی بی سٹینڈ لے” شعیب اختر کھل کر بول پڑے
الحمداللہ ایک طویل قانونی جنگ کے بعد 9th ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے @Shahidmasooddr اور @newsonepk کے خلاف میرے ہتک عزت کے دعوعے پر میرے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے شاہد مسعود اور نیوز ون کے مجھ پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دیکر ایک کروڑ روپے ہرجانہ عائد کردیا ہے pic.twitter.com/MexTxpRO5E
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) February 8, 2022