Tuesday May 21, 2024

حکومت کو گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ کارکردگی بہتر بنانی چاہیے: فیصل سبزواری

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے حکومت کو نا گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔ جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ حکومت کو گھبرانا نہیں چاہیے، بلکہ کارکردگی بہتر بنانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے جو اعلانات اور وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے80 فیصد لوگ چاہتے ہوں گےکہ ہم حکومت سے باہرآجائے، حکومت کا ساتھ چھوڑنے کے لیے ایم کیو ایم کو ابھی تک کوئی سگنل نہیں ملا۔

شاہ رخ کی پھونک پر تنقید، کنگ خان کی حمایت میں بالی وڈ اداکارائیں بھی بول پڑیں

سینیٹر فیصل سبزواری نے ملک میں صدارتی نظام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی نظام کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ مراد علی شاہ سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بہتر ہوتے لیکن یہ دونوں ایک جیسے ہی ہیں۔

“حسنین کے ساتھ ظلم ہوا، پی سی بی سٹینڈ لے” شعیب اختر کھل کر بول پڑے

یہ کھانے کےلیے آتے ہیں اور اکٹھے کھاتے ہیں، مراد سعید کی اپوزیشن پر تنقید

FOLLOW US