Sunday January 19, 2025

امیتابھ بچن لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟

ممبئی : بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن گزشتہ روز گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ان کے مداحوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ امیتابھ بچن کے آخری رسومات میں شریک نہ ہونے کے حوالے سے انڈیا ٹوڈے نے اصل کہانی سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق امیتابھ بچن اپنی صاحبزادی شویتا بچن کے ساتھ لتا منگیشکر کے انتقال کے بعد ان کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ لتا کی آخری رسومات چونکہ ایک عوامی مقام (شیوا جی پارک) میں ادا کی جانی تھیں اس لیے کورونا کو مد نظر رکھتے ہوئے امیتابھ بچن میں ان میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ کچھ عرصہ پہلے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سےوہ اپنی صحت کو سامنے رکھتے ہوئے لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے۔

اعظم خان کو جب لوگوں نے پرچی پرچی کہہ کر چھیڑا تو ان کی والدہ نے کیا کام کیا، اعظم خان کی کامیابی کا اصل راز پتہ چل گیا

3 ماہ سے بستر پر تھیں، ایکسرے سے معلوم ہوا کہ انہیں زہر دیا جارہا ہے ۔۔ لتا منگیشر کو کب سے زہر دیا جا رہا تھا؟ چونکا دینے والا انکشاف

لتا کی آخری رسومات میں شاہ رخ کے ساتھ خاتون اہلیہ نہیں تو کون تھیں؟

FOLLOW US