ممبئی : بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کو ممبئی کی ایک عدالت نے فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کے مقدمے سے بری کردیا، میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کیتکی چوان کے مطابق شلپا شیٹی نے واقعے کے فوراً بعد اپنی پوزیشن واضح کردی تھی، پولیس رپورٹ اور پیش کردہ دستاویزات پر غور کرنے کے بعد مجسٹریٹ مطمئن ہو گئے کہ شلپا کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور اس لیے انہیں جرائم سے بری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007 میں راجستھان میں ایک پروموشنل تقریب کے دوران ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر نے اداکارہ کا سرعام سٹیج پر بوسہ لیا تھا جس کے بعد وہ تنازعہ کا شکار ہوگئیں، اور ان کیخلاف تین مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں دو راجستھان اور ایک غازی آباد میں تھا۔ اس کے بعد رچرڈ نے اس پر معافی بھی مانگی تھی۔ اس دوران یہ معاملہ اتنا سنگین ہوگیا تھا کہ راجستھان کی ایک مقامی عدالت نے شلپا شیٹی اور رچرڈ کے خلاف گرفتاری کا حکم بھی دے دیا تھا۔
عرب اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے مرکز پر حملے شروع کردیے، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟
شہزاد اکبر نے جتنی تنخواہ، الاؤنسز اور مراعات سمیٹنی تھیں سمیٹ لیں: عرفان صدیقی