Friday November 22, 2024

پاکستان کے اہم ترین عہدوں پر 22ہزار سے زائد غیر ملکی شہری تعینات، ایسا انکشاف کہ پاکستانی ہل کر رہ جائیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں داخل کرائی گئی ایک رپورٹ میں چشم کشا انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کے کلیدی عہدوں پر فائز 22ہزار سے زائد عہدیدار دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘کے مطابق ان 22ہزار میں سے 11ہزار کا تعلق سنٹرل سپیریئر سروسز کے مختلف گروپس سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان 22ہزار میں سے 540کے پاس پاکستان کے ساتھ ساتھ کینیڈا کی شہریت بھی ہے۔ 240برطانیہ اور 190امریکہ کی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ملائیشیاء، آئرلینڈ اور دیگر کئی ممالک کی شہریت رکھتے ہیں۔ دوہری شہریت رکھنے والے ان لوگوں میں اکثریت گریڈ 17یا اس سے بڑے گریڈز پر فائز ہے۔ حتیٰ کہ گریڈ 22کے چھ عہدیدار بھی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ دوہری شہریت رکھنے والے بیوروکریٹس داخلہ، توانائی، ایوی ایشن، خزانہ، پٹرولیم، تجارت، اسٹیبلشمنٹ، اطلاعات، ریلوے اور دیگر اہم ترین ڈویژنوں میں کلیدی پوسٹس پر تعینات ہیں۔ نادرا کے بھی 1500سے زائد آفیسرز دوہری شہریت رکھتے ہیں۔

عرب اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے مرکز پر حملے شروع کردیے، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

شہزاد اکبر نے جتنی تنخواہ، الاؤنسز اور مراعات سمیٹنی تھیں سمیٹ لیں: عرفان صدیقی

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ،برطانوی وزیراعظم کو سرکاری رہائش گاہ پر دوستوں کے ساتھ سالگرہ منانا مہنگا پڑگیا

FOLLOW US