ریاض : سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں کارروائیاں شروع کردیں۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد عام شہریوں کو حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملوں سے بچانا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق صنعا کے علاوہ مارب اور البیضا میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 آپریشن کیے گئے ہیں جن میں 50 حوثی جنگجو ہلاک اور نو فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
شہزاد اکبر نے جتنی تنخواہ، الاؤنسز اور مراعات سمیٹنی تھیں سمیٹ لیں: عرفان صدیقی
مری میں برفباری کے باعث ایک بار پھر سیاح پھنس گئے ، انتظامیہ ان ایکشن