Tuesday January 21, 2025

بگ بیش لیگ ، شاداب خان کی گراؤنڈ میں نماز پڑھنے کی تصویر وائرل

سڈنی : بگ بیش میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی گراؤنڈ میں نماز پڑھتے تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔ بی بی ایل میں سڈنی سکسرز اور میلبورن رینیگیڈ کے میچ کے دوران شاداب خان نے گراؤنڈ میں ہی نماز پڑھی۔ سوشل میڈیا پر شاداب خان کی نماز کی ادائیگی کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ بی بی ایل میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے شاداب خان لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ آل راؤنڈر نے سڈنی سکسرز کے لیے 4 میچ کھیلے جس میں انھوں نے 20 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے اپنا آخری میچ منگل کو پرتھ سکارچرز کیخلاف کھیلا۔ میچ کے بعد اپنے انٹرویو میں شاداب خان نے موقع دینے پر فرنچائز کا شکریہ ادا کیا اور ٹیم کیلئے بقیہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تحریک انصاف 2023میں پہلے سے بھی زیادہ نشستیں حاصل کر ےگی،بڑی سیاسی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

23 سالہ شاداب خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’مجھے یہاں لانے کیلئے سڈنی سکسرز کا بہت بہت شکریہ، آپ لوگوں کے ساتھ کھیلنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ مجھے کھیلنا بہت اچھا لگا، بدقسمتی سے میں اب جا رہا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ آپ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، باقی کے لیے میں آپ کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ یہ ٹورنامنٹ بھی جیتیں گے‘‘۔

“صرف 300 ارب روپے کے ہی ٹیکس لگائے جا رہے ہیں ” حماد اظہر کا قومی اسمبلی میں خطاب

FOLLOW US