Tuesday January 21, 2025

پاکستان سے بھاری رقم برطانیہ لے جانے والی حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے حرکت میں آگئی

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔ایف آئی اے حکام نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر جاری ویڈیوز میں حریم شاہ خود بھاری رقم برطانیہ منتقل کرنے کا اعتراف کر رہی ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوحا کیلئے سفر کیا تھا، حریم شاہ نے بھاری رقم کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور ان ویڈیوز میں اعتراف کیا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں۔

قیامِ پاکستان کے وقت بچھڑنے والے 2 بھائیوں کی 74 برس بعد کرتار پور میں ملاقات کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ہوشیاری، لاکھوں پائونڈز لے کر لندن پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

مری کے ہوٹل میں 3 کپ چائے کا 2 ہزار روپے بل دیا: فضا علی بھی برس پڑیں

اِن ہائوس تبدیلی ،پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے گروپ کو وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش کر دی گئی

FOLLOW US