Monday January 20, 2025

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کون ہوںگے؟ تقریب حلف برداری کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، جبکہ موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائرہوجائیں گے۔ جسٹس گلزار احمد دو سال سے زائد عرصے تک اعلیٰ عدالتی عہدے پر کام کرنے کے بعد یکم فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس تعیناتی سمری پر کام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ وزارت قانون کی جانب سے سمری تیار کر کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی جائے گی اور صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جسٹس گلزار احمد پانامہ لیکس میں میاں نواز شریف کو نااہل قرار دینے والے بینچ میں شامل رہے۔پاکستان کے 27 ویں اور موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال مقرر ہے،

شہباز شریف نواز شریف کو واپس لائیں بصورت دیگر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔وفاقی حکومت کا شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال اس وقت سپریم کورٹ میں سینئر ترین جج ہیں۔ جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023ء کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر 2024ء تک ایک سال سے زائد عرصے تک اس عہدے پر کام کرنے والے چیف جسٹس بن جائیں گے۔

اسلام آباد کے فلیٹ میں بلیک میل کرنے کے کیس میں نیا موڑ، لڑکے اور لڑکی نے عثمان مرزا کو پہنچاننے سے ہی انکار کر دیا

پی ایس ایل کے دوران کورونا پھیلا تولیگ 7 روز کیلئے معطل ہوگی، پروٹوکولز تیار

FOLLOW US