Monday January 20, 2025

شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

بھارتی شہر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کو گذشتہ ہفتے ایک نامعلوم شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں نامعلوم شخص بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر سمیت ممبئی کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔ نامعلوم کال کے بعد ممبئی پولیس نے ریاستی مشینری کو حرکت میں لاتے ہوئے فوری کاروائی کی اور کال پر دھمکی دینے والے نامعلوم شخص کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کال کرنے والے کی شناخت جیتیش ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پورکا رہائشی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات عیاں ہوئی کہ جتیش پہلے بھی وزیراعلیٰ سمیت دیگر ریاستی ہیلپ لائن پر جعلی کالز کرتا رہا ہے، اور ملزم نشے کا بھی عادی ہے۔

آسٹریلوی حکومت عدالتی حکم کے باوجود نوواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے پر بضد

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جیتیش ٹھاکر کی دھمکی کے پیچھے اس شخص کا کوئی مقصد نہیں ہے، دراصل اس کی شادی شدہ زندگی اچھی نہیں گزر رہی، جس کے باعث وہ نشے میں اکثر ایسی کالز کرتا رہتا ہے۔ یاد رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا منت نامی گھر ممبئی سمندرکے ساحل پر واقع ہے، جہاں اکثر موقعوں پر ان کے فینز انہیں دیکھنے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔

قزاقستان میں ہنگامے، گرفتار افراد کی تعداد اتنی زیادہ ہوگئی کہ یقین نہ آئے

آدمی نے دوران پروازساتھی مسافر کو ایسا میسج کرتے دیکھ لیا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

سروے،68 فی صد پاکستانیوں نے حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرارید دیا

FOLLOW US