ممبئی : معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کو’نشے کی حالت میں کی گئی ٹوئٹ‘9 لاکھ روپےکی پڑی۔ کپل شرما رات گئے نشے کی حالت میں ٹوئٹ کرنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں ، انہوں نے حال ہی میں نیٹ فلیکس پر اپنے آنے والے نئے شو I’m Not Done Yet کا کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں وہ 2016 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ کی کہانی سنا رہے ہیں۔ کپل نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کو ٹوئٹ میں نے نشے کی حالت میں کی جس کے بعد میں فوراً 8،9 دن کیلئے مالدیپ چلا گیا۔
ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کوسفارش کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ میں نے مالدیپ پہنچتے ہی ہوٹل انتظامیہ سے کہا کہ مجھے ایسا کمرا دو جہاں انٹرنیٹ نہیں ہو البتہ جتنے دن میں وہاں رہا میرا تقریباً 9 لاکھ روپے خرچہ ہوا جو میری پوری زندگی کی پڑھائی کےخرچ سے زیادہ ہے۔ کپل شرما نے مزید کہا میں ٹوئٹر پر کیس کرنا چاہتا ہوں، ٹوئٹر کو چاہیے تھا کہ وہ صارفین کو بتاتا کہ یہ ٹوئٹ نشے کی حالت میں کی گئی ہے، اسے نظر انداز کر دیں۔ واضح رہے کہ 2016 میں کپل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی کہ میں گزشتہ 5 سال سے 15 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا کر رہا ہوں اور پھر بھی مجھے اپنا دفتر بنوانے کیلئے ممبئی کے میونسپل آفس کو 5 لاکھ رشوت دینا پڑ رہی ہے۔انہوں نے دوسری ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم کو کہا تھا کہ یہ ہے آپ کے اچھے دن؟
وفاقی حکومت کا سونے پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
ہاشم آملہ نے محمد آصف کو جادو گرقرار دے دیا ، کن الفاظ میں تعریف کی ? جانئے
یہ بارشیں تو بس ٹریلر تھیں ، پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی