Wednesday May 8, 2024

ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کوسفارش کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد : ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کوسفارش کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے تیسرے بڑے شہر اور ضلع فیصل آباد میں کورونا ویکسی نیشن کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈویژنل کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کو ایک ہفتے کے اندر ویکسین لگوانے کی مہلت دی جا رہی ہے۔ ایک ہفتے کے بعد پی ٹی اے سے رابطہ کر کے ایسے شہریوں کی سم بند کرنے کی سفارش کریں گے جنہوں نے تاحال اپنی ویکسی نیشن نہیں کروائی۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ سمیں بلاک کروانے کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 58 لاکھ سے زائد افراد کورونا ویکسین لگوا چکے۔
جن میں 36 لاکھ86ہزار246شہریوں نے کورونا ویکسین کی صرف ایک ہی خوراک لگوائی ہے، جبکہ 21لاکھ26ہزار895 افراد اپنی ویکسی نیشن مکمل کروا چکے۔

وفاقی حکومت کا سونے پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

یہ بارشیں تو بس ٹریلر تھیں ، پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی

دوسری جانب ملک میں اومیکرون کے پھیلاو اور کورونا کی لہر میں تیزی آنے کے بعد لاک ڈاون یا دیگر سخت اقدامات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر سربراہ این سی او سی نے بھی ردعمل دیا ہے۔ وفاقی وزیر ا ین سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہاہے کہ کورونا کی قسم اومی کرون پر نظر رکھے ہوئے ہیں، لاک ڈاون کا ابھی فیصلہ نہیں کیا،ملک بھر میں اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس کیلئے حکومت تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لانے میں مصروف ہے۔ سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں درجنوں نئے کیسز سامنے آگئے۔ پشاور کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ پنجاب میں بھی اومی کرون کے 43 نئے کیسز سامنے آئے۔ لاہور میں متاثرہ افراد کی تعداد 211 ہوگئی۔ اومی کرون کے 98 فیصد کیسز صرف لاہور سے رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 36 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کیسز کی تعداد 177 ہوگئی۔

ہاشم آملہ نے محمد آصف کو جادو گرقرار دے دیا ، کن الفاظ میں تعریف کی ? جانئے

ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

FOLLOW US