Tuesday May 21, 2024

ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا سیلاب ، لاٹھی چارج سے سیاح کی آنکھ ضائع

مری : ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا سیلاب اُمڈ آیا، پولیس کے لاٹھی چارج سے سیاح کی آنکھ ضائع ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سال2022 کو خوش آمدیدکہنے اورنئے سال کی خوشیاں منانے ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا اور مال روڈ پر تل دھرنے کی جگہ نہ رہی جن میں بڑی تعداد منچلوں کی تھی جو ہر سال کی طرح اس باربھی نئے سال کا جشن منانے مری پہنچے تھے۔ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پولیس کی 400 اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی نیو ائیر نائٹ کا آغاز ہوتے ہی سیاحوں کے ہجوم کو پولیس کے کچھ اہلکاروں نے پیچھے دھکیلتے ہوئے اچانک لاٹھی چارج شروع کر دیا جس سے سیاحوں میں شدید بھگڈر مچ گئی متعددسیاح گر کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ مبینہ طور پر لاٹھی چارج کے دوران ایک سیاح اپنی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا جس کو بینظیر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمی ہونے والے زخمی سیاحوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مری لایا گیا۔

پی آئی اے کے ریٹائرڈ انجینئرز نےریستوران کھول لیا ۔۔ کراچی کا پہلا ریستوران جہاں بزرگ خود کھانا بنا کر پیش کرتے ہیں

اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر مقبول، ایس پی صدرطارق، اے ایس پی مری احمد شاہ، ایس ایچ او مری راجہ رشید جی پی او کے آگے موجود تھے اور یہ بھی معلوم نہ ہو سکا کہ پولیس کو لاٹھی چارج کا حکم کس نے دیا ھے، یہ معلوم نہیں ہو سکا ھے جبکہ بازار چوکی کے انچارج سب انسپکٹر لیاقت لاٹھی چارج کرنے والے اہلکارووں کے ساتھ شامل تھے مری کی مختلف کاروباری سیاسی، سماجی اور شہری تنظیموں نے شدید احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے متعدد سیاحوں کو حراست میں بھی لے لیا، دھکم پیل سے کئی سیاح بے ہوش ہو گئے، بھگدڑ کے دوران متعدد سیاح قیمتی موبائل اور سامان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا مجھے اللہ پر بہت بھروسہ ہے: شاہد آفریدی

ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا

FOLLOW US