Wednesday January 22, 2025

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست کے بعد پارٹی کے اندر اختلافات منظر عام پر ۔پارٹی کےاہم رہنما علی آمین گنڈا پورپر برس پڑے

پشاور: پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے خیبرپختو نخواکے سابق وزیرِ صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے اپنی ہی پارٹی کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو چیلنج دے دیا۔پشاور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرِ صحت خیبر پختون خوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے یہ چیلنج دیا اورکہا کہ علی امین گنڈاپور کو استعفیٰ دینے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتا ہوں، اگر ہمت ہے تو الیکشن جیت کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے میرے خلاف ذاتی سازشیں کیں جن کا نقصان پارٹی کو ہوا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے لکی مروت میں ہماری سیاسی بصیرت کو چیلنج کیا ہے۔

بلوچستان حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم۔۔۔خطرے کی گھنٹی بج گئی

اپوزیشن جماعت ن لیگ آگے، پی ٹی آئی آئندہ الیکشن ہار جائے گی: غیر ملکی جریدے کی رپورٹ

’محمد رضوان بابراعظم سے بہتر کپتان ہیں ‘ شاہین آفریدی کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان سامنے آگیا

FOLLOW US