Sunday November 24, 2024

پاناما پیپرز ، ایشوریا بچن ایک بار پھر شکنجے میں آ گئیں ، کتنے گھنٹے تفتیشی افسران سوالات پوچھتے رہے ؟تفصیلات جانئے

نئی دہلی: اپریل 2016میں لیک ہونے والے عالمی پاناما پیپرز نے معروف بھارتی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ، پاناما پیپرز میں نام آنے پر کئی سال کے بعد بھی ایشوریا رائے کی جان نہ چھوٹ سکی ، ہندوستان کے سب سے بڑے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) میں پیش ہو کر اپناتفصیلی بیان ریکارڈ کروا دیا ۔ بھارتی نجی ٹی وی کےمطابق پاناما پیپر لیک معاملے میں سابق مس ورلڈ اور اداکارہ ایشوریہ رائےبچن پیرکو دہلی کے جام نگر ہاوس میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان درج کرایا،تحقیقات کرنے والے افسران نے معروف بھارتی اداکارہ سے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی،اس موقع پر میڈیا اور عام لوگوں کی بڑی تعداد ای ڈی آفس کے باہر موجود تھی،ایشوریا رائے کو اپناتفصیلی بیان ریکارڈ کروانےکےگھرجانےکی اجازت دے دی گئی،اس موقع پرسیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کئےگئےتھے۔ ای ڈی نےآج ہی ایشوریا رائے بچن کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا کیونکہ وہ پہلے دوبار بھی اس طرح کے نوٹس پر پیش نہیں ہوئیں تھیں۔

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، جمیعت علمائے اسلام ف 18 جبکہ حکمراں جماعت تحریک انصاف 14 نشستوں پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب

غیر ملکی سرمایہ کاری یا دولت رکھنے والے 500 ہندوستانیوں کی اس فہرست میں ایشوریابچن کا نام بھی شامل تھا۔ ای ڈی نوٹس جاری کر کے اس فہرست میں شامل تمام بھارتی اہم افراد سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔ پاناما فہرست میں ایشوریا بچن کے سسر اداکار امیتابھ بچن کا نام بھی شامل ہے۔اداکار ابھیشیک بچن کی اہلیہ ایشوریہ بچن کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ 1999ءکے تحت نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) پاناماپیپر لیک کیس کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں ای ڈی، محکمہ انکم ٹیکس اور دیگر ایجنسیاں شامل ہیں۔

پرویز خٹک، گنڈا پور، شاہ فرمان، علی محمد خان، شبلی فراز سمیت وہ رہنما جن کے حلقوں سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی

خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کو شکست کیوں ہوئی؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے وجہ بتا کر حکمراں جماعت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

FOLLOW US