Tuesday January 21, 2025

ٹک ٹاکر عائشہ سے پیش آنے والے واقعہ کے مقدمے میں ریمبو مرکزی ملزم قرار

لاہور: پولیس نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے پیش آنے والے واقعہ کے مقدمے خاتون کے ساتھی ریمبو کو مرکزی ملزم قرار دے دیا۔ گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، پولیس کی جانب سے ریمبو کی درخواست ضمانت پر رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔رپورٹ میں پولیس نے ریمبو کو مرکزی ملزم قرار دے دیا اور کہا کہ ریمبو نے خاتون سے بد تمیزی کرانے میں اہم کردار ادا کیا لہٰذاا عدالت ریمبو کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔خاتون ٹک ٹاکرز عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ریمبو نے ضمانت کے سیشن کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی کی 16 سالہ تاریخ میں کیلنڈر ایئر میں 20 کامیابیاں حاصل کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی

وسیم اکرم کے بعد ایک اور معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

جو میری بیٹی سے شادی کرے گا اسے 11 ارب پچاس کروڑ ملیں گے لڑکا گورا ہو یا کالا بس اس میں کون سی دوباتیں ہونی چاہئیں،

FOLLOW US