Sunday January 19, 2025

پریانکا اپنا تعارف بطور نک جونس کی اہلیہ کرائے جانے پر برہم

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے میڈیا کی جانب سے اپنا تعارف نک جونس کی اہلیہ کے طور پر کرائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ’ڈی میٹرکس‘ پر لکھے گئے ایک تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت دلچسپ بات ہے کہ میں اب تک کی سب سے مشہور فلم فرنچائزز کی پروموشن میں مصروف ہوں مگر اس کے باوجود میرا حوالہ نک جونس کی اہلیہ کے طور پر دیا جاتا ہے، میری پہچان نک جونس کی اہلیہ سے کئی زیادہ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ برائے کرام اس امر کی وضاحت کی جائے کہ ایسا اب تک خواتین کے ساتھ کیوں ہوتا ہے، کیا مجھے بائیو میں اپنا انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (IMDb) لنک شامل کرنے کی ضرورت ہے۔پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے شوہر اور گلوکار نک جونس کو بھی مینشن کیا تاہم نک جونس کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

جو میری بیٹی سے شادی کرے گا اسے 11 ارب پچاس کروڑ ملیں گے لڑکا گورا ہو یا کالا بس اس میں کون سی دوباتیں ہونی چاہئیں،

تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں 17 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا سرکاری سطح پر سیمنٹ، سریا، اور اینٹ کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی سے تنگ دلہا بارات چھوڑ کر حکومت مخالف احتجاجی ریلی میں شامل

FOLLOW US