Sunday January 19, 2025

سلمان خان نے اپنا گھر ماہانہ کتنے کرائے پر دے دیا ؟ بالی ووڈ میں خبر پھیل گئی

ممبئی : بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ وہ شروع سے ہی ممبئی کے ’’ گلیکسی اپارٹمنٹس ‘‘ میں رہائش اختیار کیئے ہوئے ہیں تاہم اب خبریں آ رہی ہیں کہ انہوں نے ممبئی میں اپنا ایک اپارٹمنٹ کرائے پر دے دیاہے ۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع’’ شیو استھان ہائٹس ‘‘ میں موجود اپنا فلیٹ 95 ہزار بھارتی روپے ماہانہ کرائے پر دیاہے ، یہ اپارٹمنٹ 14 ویں منزل پر ہے اور اس کا رقبہ 758 مربع فٹ ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ 6 دسمبر کو رجسٹرڈ کیا گیاہے اور اس معاہدے کی مدت 33 مہینے ہے اور کرائے دار نے 2.85 لاکھ روپے یعنی تین ماہ کا کرایہ جمع کروا دیاہے ۔

خانیوال ضمنی الیکشن میں شکست تحریک انصاف حکومت کو لے ڈوبی ، عوامی فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ

سلمان خان اس کے علاوہ ممبئی میں کئی اور مہنگی پراپرٹیز کے بھی مالک ہیں جن میں سے ایک بیندرا میں ڈوپلکس اپارٹمنٹ بھی شامل ہیں جسے 8.25 لاکھ بھارتی روپے پر کرائے پر دیا گیاہے ۔سلمان خان اس کے علاوہ ممبئی کے نواحی علاقے میں فارم ہاوس کے بھی مالک ہیں ۔ دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان اپنی قریبی دوست کترینہ کیف کی شادی میں تو نہیں گئے لیکن وہ اپنی بہترین دوست کو تحفہ دینا نہیں بھولے اور رپورٹس کے مطابق انہوں نے اداکارہ کو تقریبا تین کروڑ مالیت کی رینج روور گاڑی تحفے میں دی ہے ۔ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 20 دسمبر کو اپنے بالی ووڈ دستوں کے اعزاز میں ایک بھاری بھرکم پارٹی دینے جارہے ہیں جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

نواز شریف نام ہی کافی ہے، مریم نواز کا خانیوال میں ن لیگ کی فتح پر ٹوئیٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 دسمبر کو عام تعطیل کا فیصلہ

FOLLOW US