Monday January 20, 2025

کیا واقعی اکشے ایسا انسان ہے۔۔؟بیٹی کے اکشے کیساتھ کام کرنے پر سیف کا ردعمل کیا تھا؟چاہنےوالوں کیلئے ناقابل یقین خبر

سارہ علی خان نے فلم اترنگی رے میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے پر والد سیف علی خان کے ردِ عمل کے بارے میں بتادیا۔ واضح رہے کہ اکشے کمار اور سیف علی خان یہ دل لگی، میں کھلاڑی تو اناڑی اور آرزو میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ دونوں آخری مرتبہ 2008 میں ایک ساتھ فلم ٹشن میں بھی نظر آئے۔ تاہم اب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان فلم کی دنیا میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے جارہی ہیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ سے بات کرتے ہوئے سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ والد نے اکشے سے متعلق کہا کہ ان کا اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا تھا، مجھے یقین ہے کہ میرا بھی اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا ہوگا۔ اکشے سے متعلق سارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ سپر اسٹار ہے، اس کی موجودگی بہترین ہے، اس میں بہترین توانائی ہے، لیکن اس کے بارے میں اچھی چیز یہ ہے کہ وہ بہت نفیس انسان بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ سارہ علی خان نے کہا کہ اکشے کمار ایک پرسکون انسان ہیں ان کے ساتھ کام کرنا بھی آسان ہے۔ واضح رہے کہ سارہ علی خان اس وقت اکشے کمار اور دھنوش کے ساتھ اپنی فلم اترنگی رے کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

دوائیوں کا کورس مکمل ہوا۔۔؟ باؤ جی کب واپس آرہے ہیں،تاریخ کا اعلان کردیاگیا،تیاریاں تیز ، بڑی خبر

موسمِ سرما کی چھٹیاں دسمبر کی بجائے جنوری میں کیوں دینے کی تجویز پیش کی گئی؟ اصل وجہ بھی سامنے آگئی

سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں، پی ٹی آئی نے خواجہ سعد رفیق کو گلے لگا لیا، سیاسی میدان میں بڑی ہلچل مچ گئی

FOLLOW US