اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الاصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس آج شام ساڑھے پانچ بجے ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے ، وزارت صحت کی جانب سے سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، وزارت صحت کے ذرائع کا کہناہے کہ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن جاری ہے جو کہ متاثر ہو سکتی ہے ۔شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والی بین الاصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق غور کیا جائے گا جبکہ صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔بین الاصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس شام ساڑھے پانچ بجے ہو گی ۔ذرائع وزارت تعلیم کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طویل ہونے کی صورت میں کانفرنس کل منتقل ہو سکتی ہے ، شفقت محمود وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مصروف ہوں گے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے کمی کا امکان ہے ؟ جانئے