Wednesday January 22, 2025

عرفان خان کتنا عرصہ پہلے جانتے تھے کہ وہ مرنے والے ہیں؟کیسے صورتحال کا سامنا کیا۔۔؟نصرالدین کے کے انکشافات

ممبئی: نامور بھارتی اداکار نصرین الدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم اداکار عرفان خان اپنی موت سے 2 سال پہلے سے یہ جانتے تھے کہ ان کے ساتھ یہ ہونے والا ہے۔ واضح رہے کہ اپریل 2020 میں کینسر کے مرض کے باعث انتقال کر جانے والے عرفان خان نے نصیرالدین شاہ کے ساتھ بڑے پردے پر کام کیا ہے۔نصیر الدین شاہ پہلے بھی عرفان خان سے متعلق کئی انکشافات کرچکے ہیں تاہم اب حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ عرفان خان اپنی موت سے دو سال قبل سے یہ جانتے تھے کہ ان کے ساتھ یہ سب ہونے والا ہے۔لیجنڈری اداکار نے کہا کہ میں نے متعدد مرتبہ عرفان خان سے فون پر بات کی ہے حتیٰ کہ اس وقت بھی جب وہ لندن کے اسپتال میں تھے۔

استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم اراکین میں تلخ کلامی، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز تھا اور حقیقی سبق تھا کہ کس طرح عرفان نے اس صورتحال کا سامنا کیا۔ نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ عرفان کہتے تھے کہ ’میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ موت میرے قریب آرہی ہے، یہ موقع کتنے لوگوں کے پاس آتا ہوگا کہ وہ اسے قریب آتے دیکھنے کے قابل ہوں گے اور تقریباً اس کا خیرمقدم ہی کر رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ عرفان خان کا جانا ایک نقصان ہے، لیکن یہ سب ہمارے ہاتھوں میں نہیں ہے، آپ کے جسم کے اعضاء کام کرنا چھوڑتے ہیں اور یہ سب آپ کے اختیار میں بھی نہیں ہوتا۔

پیسے دے کر ساتھی اداکاراﺅں کی نازیبا ویڈیوز بنوانے کے الزام میں سٹیج اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج

کراچی کنگز اور محمد عامر میں تنازعہ، فاسٹ باؤلر نے بڑا فیصلہ کرلیا

FOLLOW US