Wednesday January 22, 2025

پیسے دے کر ساتھی اداکاراﺅں کی نازیبا ویڈیوز بنوانے کے الزام میں سٹیج اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے تھیٹر میں بیک سٹیج اداکاراو¿ں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کاشف چن کے بیان پر اداکارہ ثوبیہ عرف خوشبوخان، عمران شوکی اور احمد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا۔ملزم کاشف چن نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ فوٹیجز اداکارہ خوشبو کے کہنے پر بنائیں، طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ چارجنگ کے بہانے اپنا موبائل فون اداکاراوں کے کمرے میں رکھ آتا تھا۔ملزم کا کہنا تھاکہ اداکارہ خوشبو نے ویڈیوز بنانے کا ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم کاشف کے موبائل فون سے ویڈیوز برآمد ہونے کے بعد خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ خوشبو خان تھیٹر مالک اور دیگر فنکاروں سے تلخ کلامی کے بعد کام چھوڑ گئی تھیں۔

کترینہ کو شادی کا دتحفہ ۔سلمان خان نے سیکیورٹی کی زمہ داریاں اپنے سر لے لی،کون سی فورس سکیورٹی دے گی؟جانیے

عبرتناک انجام ، سری لنکن منیجر کے جسم کے ساتھ افسوسناک حرکت کرنے والا پاکستانی ملزم کہاں اور کس حال میں ہے ؟ جانیں

این اے 133 لاہور کے ووٹر کا ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کیلئے ووٹ بیچنے کا اعتراف

FOLLOW US