Saturday May 4, 2024

استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم اراکین میں تلخ کلامی، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی صدارت سے استعفی دینے کی دھمکی دیدی۔ سما نیوز نے دعوی کیا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی چلنا ہے تو کسی اور کو سربراہ بنا دیں اگر اتحاد حکومت کو گھر بھیجنے میں سنجیدہ نہیں توگپ شپ کافائدہ نہیں ہے۔ صدارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر استعفوں پراتفاق ہے تو مستعفی ہونے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے۔ ہمارا روز اول سے یہی موقف رہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیا جائے جس پر تمام جماعتوں نے اصولی اتفاق بھی کیا تھا مگر اس میں غیرضروری تاخیر کی جارہی ہے۔ حکومت کو بار بار وقت دینے سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ جیسے ہم حکومت کے سہولت کار ہیں تاہم اب اس تاثر کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج (سوموار کو) اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں پی ڈی ایم نے 23مارچ کو مہنگائی مارچ کا فیصلہ کیا ہے جس میں شرکت کےلئے ملک بھر سے عوام اسلام آباد کی طرف آئے گی۔

پیسے دے کر ساتھی اداکاراﺅں کی نازیبا ویڈیوز بنوانے کے الزام میں سٹیج اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج

کراچی کنگز اور محمد عامر میں تنازعہ، فاسٹ باؤلر نے بڑا فیصلہ کرلیا

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میںاچانک کتنا اضافہ ہوگیا،کنواروں کوپریشان کردینے والی خبرآگئی

FOLLOW US