Thursday May 2, 2024

این اے 133 لاہور کے ووٹر کا ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کیلئے ووٹ بیچنے کا اعتراف

لاہور: این اے 133 لاہور کے ووٹر کا ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کیلئے ووٹ بیچنے کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 133 میں گزشتہ روز کے ضمنی الیکشن کے دوران ایک ووٹر نے اپنا ووٹ بیچنے کا اعتراف کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے ووٹر نے اعتراف کیا کہ اس نے پیسے لے کر اپنا ووٹ بیچا ہے۔ اعترافی ویڈیو میں ووٹر کا کہنا ہے کہ وہ ن لیگ کا ووٹر ہے لیکن اس نے اپنے ضمیر کا سودا کر دیا۔ مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے جبکہ والدہ بھی بیمار ہے، علاج پر کافی خرچ آتا ہے۔ والدہ کے علاج کیلئے پیسوں کی ضرورت تھی، پیپلز پارٹی نے پیسوں کی پیش کش کی تھی اس لیے مجبوری میں ن لیگ کی بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ دے دیا، میں نے یہ کام شوق سے نہیں کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو ملک عدنان کو اسلام آباد بلا لیا، وزیراعظم ملاقات میں ملک عدنان کو قومی ہیرو قرار دیں گے

شہری نے مزید بتایا کہ اس نے 2 ہزار روپے لے کر اپنا ووٹ فروخت کیا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 133میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مارا۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک نے 46811 ووٹ حاصل کر کے فتحیاب ہوئیں، جبکہ ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل نی32313ووٹ حاصل کر سکے۔ ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں رہی، جبکہ ٹرن آئوٹ انتہائی کم رہا۔ ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے فتحیاب امیدوارکو مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے، جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی غیر معمولی مقابلہ کرنے پر اپنے امیدوار کو شاباشی دی۔

مسلمانوں کو معلوم تک نہ ہوا اور سبحان اللہ اس مہینے کا چاند نظر آگیا جس کا انتظار سب شدت سے کر رہے تھے ،اعلان کر دیا گیا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کو ’ پاپا‘ کہنے سے روکتے ہوئے والد کو کس نام سے پکارنے کا کہا؟ جانئے

FOLLOW US