Tuesday January 21, 2025

کترینہ کو شادی کا دتحفہ ۔سلمان خان نے سیکیورٹی کی زمہ داریاں اپنے سر لے لی،کون سی فورس سکیورٹی دے گی؟جانیے

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کی شادی کی سیکیورٹی کے لیے سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ سلطان کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف وکی کوشل سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ شادی کی تقریبات راجستھان میں مادھوپور کے سکس سینسز فورٹ میں ہوں گی جس کے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری سلمان خان کے باڈی گارڈ نے پوری کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرو کی کمپنی ٹائیگر سیکیورٹی نے سکس سینسز فورٹ کی سیکیورٹی سنبھال لی۔ تاہم یہاں یہ واضح نہیں ہے کہ سیکیورٹی سلمان خان کے کہنے پر دی گئی ہے یا پھر کترینہ و وکی نے ذاتی طور پر کمپنی کو سیکیورٹی کے لیے ہائر کیا۔واضح رہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو مہندی کی تقریب سے ہوگا جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 9 دسمبر کو ہوگی۔

قرآنِ کریم کی آیات نکلوانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ جانے والے وسیم رضوی نے ہندو دھرم اپنا لیا

عبرتناک انجام ، سری لنکن منیجر کے جسم کے ساتھ افسوسناک حرکت کرنے والا پاکستانی ملزم کہاں اور کس حال میں ہے ؟ جانیں

این اے 133 لاہور کے ووٹر کا ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کیلئے ووٹ بیچنے کا اعتراف

FOLLOW US