Tuesday January 21, 2025

قرآنِ کریم کی آیات نکلوانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ جانے والے وسیم رضوی نے ہندو دھرم اپنا لیا

لکھنؤ : بھارتی ریاست اتر پردیش کے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے ہندو دھرم اختیار کرلیا۔ ہندو مذہب کو سنتان دھرم بھی کہا جاتا ہے۔ وسیم رضوی نے ہندو مذہب اپنانے کے بعد رسم کے مطابق دانسا دیوی مندر غازی آباد میں نصب شِو لِنگ پر دودھ کا چڑھاوا بھی دیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق وسیم رضوی کے ارتداد کی تقریب پیر کو صبح ساڑھے 10 بجے ہوئی۔ اس موقع پر موجود ہندوؤں نے یگنا کے نعرے بھی لگائے۔ وسیم رضوی اب تیاگی کمیونٹی کا حصہ ہوں گے اور ان کا نیا نام “جتندر نارائن سنگھ تیاگی” ہوگا۔ تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رضوی نے ہندو دھرم کو دنیا کا سب سے سچا مذہب قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ارتداد کیلئے 6 دسمبر کا دن بابری مسجد واقعے کی یاد میں منتخب کیا کیونکہ 6 دسمبر کو ہی بابر مسجد شہید کی گئی تھی۔

عبرتناک انجام ، سری لنکن منیجر کے جسم کے ساتھ افسوسناک حرکت کرنے والا پاکستانی ملزم کہاں اور کس حال میں ہے ؟ جانیں

خیال رہے کہ جتندر تیاگی (سابق وسیم رضوی) نے قرآن کریم کی 26 آیات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ انہیں قرآن سے حذف کیا جائے تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے ان کی یہ درخواست مسترد کردی تھی۔ اس واقعے کے بعد علماء نے انہیں دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا تھا۔ گزشتہ ماہ اس ملعون نے “محمد” نام کی ایک کتاب بھی لکھی تھی جو توہینِ رسالت ﷺ کے زمرے میں آتی ہے۔

این اے 133 لاہور کے ووٹر کا ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کیلئے ووٹ بیچنے کا اعتراف

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو ملک عدنان کو اسلام آباد بلا لیا، وزیراعظم ملاقات میں ملک عدنان کو قومی ہیرو قرار دیں گے

FOLLOW US