Wednesday January 22, 2025

جیکولین فرنینڈس کو انڈیا چھوڑنے سے روک دیا گیا، طیارے سے آف لوڈ، اہلکار اپنے ساتھ لے گئے

ممبئی : بالی ووڈ کی سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس ایئر انڈیا کی فلائٹ پر ممبئی سے مسقط جا رہی تھیں تاہم ان کے نام کا لُک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) موجود ہونے کی وجہ سے انہیں امیگریشن حکام نے طیارے سے آف لوڈ کردیا۔ جیکولین کے نام کا ایل او سی بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں جاری کر رکھا ہے۔ این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اداکارہ ایک شو میں شرکت کیلئے دبئی جانے کیلئے ممبئی ایئر پورٹ پر آئی تھیں۔

این اے 133 ضمنی انتخاب، ن لیگ نے میدان مار لیا لیکن عام انتخابات سے کتنے کم ووٹ پڑے؟

ذرائع کے مطابق جب جیکولین فرنینڈس ایئر پورٹ پر آئیں تو امیگریشن حکام نے ای ڈی کو اطلاع کردی جس کے بعد ای ڈی کے اہلکار آئے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ اداکارہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دلی دفتر منتقل کیا جائے گا جہاں ان سے تفتیش ہوگی۔ خیال رہے کہ جیکولین فرنینڈس اپنے مبینہ بوائے فرینڈ سکیش چندرا شیکھر کی وجہ سے اس کیس میں نامزد ہیں۔ سکیش پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کاروباری شخصیت سے 200 کروڑ روپے لیے تھے۔

پریانتھا کمارا کے تابوت پر کیا لکھا گیا ہے؟ اینکر پرسن اجمل جامی نے ایسا سوال اٹھا دیا کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک جائیں

گورنر پنجاب چودھری سرور کو لندن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑ گیا، بھار جرمانہ عائد

FOLLOW US