اسلام آباد : بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 15 کے قبل از وقت اختتام کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور شو کےہوسٹ بالی وڈ کے دبنگ خان بھی ایسا ہونے سے روکنے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 15 کی ریٹنگ توقع سے بہت زیادہ کم آرہی ہے جس کی وجہ سے اسے طول دینے کے بجائے مقررہ وقت سے پہلے ہی نمٹانے پر غور کیا جارہا ہے۔ بگ باس کے گزشتہ سیزن میں بھی ریٹنگ کے مسائل سامنے آئے تھے تاہم وائلڈ کارڈ انٹریز کی وجہ سے شو میں کچھ جان پیدا ہوئی تھی تاہم اس بار سلمان خان کی کوششوں کے باوجود ریٹنگ نہیں آرہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس کے میکرز کسی دوسرے معاملے میں الجھے ہوئے ہیں جس کا اثر شو پر بھی نظر آرہا ہے۔
“پاکستان کے بارے میں اب بھی ہمارے خیالات اچھے ہیں” سری لنکن منیجر کے بھائی کا بیان آگیا
اس کے علاوہ شو کے آغاز پر کرکٹ میچز بھی تھے جس کی وجہ سے شائقین کی توجہ اس جانب کم رہی۔ اس کے علاوہ بھی بگ باس 15 لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں ناکام رہا ہے اور اس میں جوش، مقابلے کا معیار اور دیگر عنصر غائب ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہی حال رہا تو بگ باس کے سیزن 15 کو اگلے 4 سے چھ ہفتوں میں ختم کردیا جائے گا۔ بگ باس کے سیزن 14 کی مجموعی طور پر 142 قسطیں نشر کی گئی تھیں تاہم اس بار ایسا لگتا ہے کہ اسے جلد ختم کردیا جائے گا۔
“اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز اس اداکارہ کے کہنے پر بنائیں” گرفتار ملزم کا تہلکہ خیز انکشاف