Sunday January 19, 2025

شاہ رخ کے بیٹے کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ بھارتی وزیراعلیٰ نے بڑا انکشاف کردیا

ممبئی: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نے شاہ رخ خان کی بیٹے کی منشیات کیس میں گرفتاری کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ شاہ رخ خان کو شوبز انڈسٹری کے دیگر افراد کی طرح جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممتابینرجی نے ممبئی میں ایک عوامی پلیٹ فارم پربیان دیتے ہوئے کہا میں جانتی ہوں مہیش بھٹ کو نشانہ بنایا گیا، شاہ رخ خان کو نشانہ بنایا گیا اور بھی کئی نام ہیں۔ممتا بینرجی نے کہا بھارت طاقت کے استعمال پر نہیں بلکہ افرادی قوت کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمیں بی جے پی کے ظالمانہ، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی رویے کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کوکچھ عرصہ قبل منشیات کیس میں کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا 28 اکتوبر کو منشیات کیس میں بمبئی ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طو پر ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔

مہنگائی میں اضافہ اور کرنسی کی قیمت میں کمی ، حکومت نے وزیرخارجہ کو عہدے سے ہٹادیا۔

کیا واقعی بینکوں سے چیک سسٹم کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے؟ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی بول پڑے

عمران خان کے بجائے حمزہ شہباز سے شادی کیوں نہیں کی ؟ سوشل میڈ یاصارف کے اس سوال پر ریحام خان نے وجہ بتا دی

FOLLOW US