Tuesday January 21, 2025

حریم شاہ دبئی میں کس کے خرچے پر گئیں ، سنیک اور لائیکی سے رقم وصول کی؟ کھل کر سب کچھ بتا دیا

کراچی: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے بتایا کہ انہیں بھی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ایک دبئی کی کمپنی نے دبئی بلایا جس کے بعدوہ اس کمپنی کی ایمبیسڈر بن گئیں اور پہلی تنخواہ 6 لاکھ ملی، اس دوران بہت سے ملکوں کے دورے کیےتاہم اپنے ذاتی خرچے پر بہت کم ملکوں کے دورے کیے۔ ایک ویب شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ان کا حالیہ اکاؤنٹ تیسرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے جس پر 6 ملین فالوورز ہیں، پہلے 2 اکاؤنٹ مختلف ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بند کردیے گئے تھے۔شاہانہ زندگی کے بارے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں اب تک ٹک ٹاک نے کوئی معاوضہ نہیں دیا تاہم ٹک ٹاک کی بدولت حال ہی میں اسنیک ویڈیوز اور لائیکی نے اپنے پلیٹ فارم پر آنے کی پیشکش کی اس سلسلے میں ہمیں 4 لاکھ 85 ہزار کے چیک دیے گئے اور کہا گیا کہ ہم ان کے پلیٹ فارمز پر آکر ان کے لیے ویڈیوز بنائیں لیکن ا ب تک ٹک ٹاک کی جانب سے کوئی پیسے نہیں دیے گئے۔

این اے 133 ضمنی الیکشن ، مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ جب ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع کیں تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ اتنی فین فالوونگ ہوجائے گی، ابتدا میں تنقید بھی بہت ہوئی لیکن اتنی ہی کامیابی بھی ملی اور درحقیقت ایسا ہی ہے کہ جتنی تنقید ہوتی ہے اتنی ہی کامیابی بھی ملتی ہے، پیسہ انسان کو قسمت سے ملتا ہے، ٹک ٹاک بنیادی طور پر ٹک ٹاکرز کو پیسے نہیں دیتا لیکن اس کے ذریعے بہت سی کمپنیاں ٹک ٹاکرز سے رابطہ کرلیتی ہیں۔

“تین مزید ویڈیوز تیار، کیپٹن (ر) صفدر کی اپنی بھی بنی ہوئی ہیں” عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

میرے نزدیک امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا ، غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے، عزت دار شخص کو کبھی خود کو ذلت میں نہیں ڈالناچاہئے۔ امریکی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو

FOLLOW US