Tuesday January 21, 2025

“تین مزید ویڈیوز تیار، کیپٹن (ر) صفدر کی اپنی بھی بنی ہوئی ہیں” عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور: صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تین مزید ایسی ویڈیوز تیار ہیں جنہیں کوئی بھی ٹی وی چینل نہیں چلا سکے گا، کیپٹن (ر) صفدر کی اپنی ایک دو ویڈیوز موجود ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ سیاسی جماعت کا کام جدو جہد ہے، یہ کن آڈیو، ویڈیو کے چکروں میں پڑ گئے ہیں۔ سب کی بچیاں ہیں، فیملیاں ہیں، ان کے سہارے نہیں ڈھونڈنے نہیں چاہئیں۔ اگر مریم نواز سمجھتی ہیں کہ ان شواہد سے ان کی بے گناہی ثابت ہوگی تو اپنے وکیل کو کہتیں اور انہیں کیس کا حصہ بنا دیا جاتا۔ یوں آڈیو، ویڈیو لانا مناسب طریقہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین ویڈیوز اور تیار ہیں، ان کا چیلنج ہے کہ یہ ایسی ویڈیوز ہیں جنہیں کوئی بھی قومی ٹی وی چینل نہیں چلا سکے گا۔ اس پر اینکر نے سوال کیا کہ کیا یہ وہی ویڈیوز ہیں جن کے بارے میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا تھا کہ سینما سکوپ پر چلیں گی۔ اس پر عارف حمید بھٹی نے جواب دیا جو تذکرہ کر رہے تھے ان کی اپنی بھی ایک دو ہیں۔

کورونا وائرس کی نئی قسم 15 سیکنڈ میں ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتی ہے،وائرس پھیپھڑوں پر حملہ آور ہو کر پھیپھڑوں کو مکمل طور پر ختم کردیتا ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم

ہماری حکومت میں کرپشن نہیں ہو رہی، ترقیاتی منصوبوں پر کام اس لیے ممکن ہوا ،گزشتہ حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے آج پاکستان بہت پیچھے رہ گیا ہے

FOLLOW US