Tuesday January 21, 2025

بچی کی روٹی بناتے ویڈیو شیئر کرنے پر ابرار الحق تنقید کا شکار

اسلام آباد: پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق بچی کی روٹی بناتے ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ٹوئٹر پر ابرار الحق نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک 5 سے 6 سال کی چھوٹی سی بچی کو روٹی بناتے دیکھا جاسکتا ہے ۔شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ ابرار نے لکھا کہ ’ٹریننگ کے لیے صحیح عمر..‘اس ٹوئٹ کے بعد گلوکار تنقید کی زد میں آگئے اور ثمرینہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ’ اپنے بیٹے کو بھی سکھائیے گا‘۔احمد پاشا نامی صارف نے ابرار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اس عمر کے بچوں کو اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے ناکہ روٹی بنانے کی۔شہریار نامی صارف ابرار کی سوشل میڈیا ویڈیوز میں ان کی اہلیہ اور بیٹی کی موجودگی کو پوسٹ وائرل کرنے کا طریقہ قرار دیا۔دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا صارفین ابرار کی حمایت میں بھی سامنے آگئے۔

تحریک انصاف کے جلسے میں ایک شخص نے سٹیج پر لگے مائیک پر وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگ لیا

عمران خان نے اپنی 32 سال پرانی تصویر پوسٹ کردی، یہ تصویر کس موقع پر بنی؟ آپ بھی جانیے

جعلی پیر کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی نئی نویلی دلہن نے خود کُشی کر لی

FOLLOW US