اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے اختتام پر ایک شخص نے مائیک پر وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے میں وفاقی وزیر اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجا خرم شہزاد نے خطاب کیا۔ان رہنماو¿ں کے خطاب کے بعد ایک شخص اسٹیج پر چڑھ آیا، مائیک سنبھالا اور پیش گوئی کردی کہ سب کچھ ویسا ہی ہوگا جیسا راجا خرم شہزاد نےکہا، پر وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔اس شخص نے مزید کہا کہ عمران خان آج استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہے، نو عمران اونلی عوام ، اس موقع پر شرکا نے حیرت کا اظہار بھی کیا اور اسٹیج پر موجود منتظمین نے مائیک ہٹا کر اسے مزید بات کرنے سے روک دیا۔
عمران خان نے اپنی 32 سال پرانی تصویر پوسٹ کردی، یہ تصویر کس موقع پر بنی؟ آپ بھی جانیے
جعلی پیر کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی نئی نویلی دلہن نے خود کُشی کر لی
پرویز خٹک کے بھائی نے خیبرپختونخواہ کے سرکاری دفاترز میں کرپشن کا الزام عائد کردیا