Sunday January 19, 2025

میاں بیوی کی عمر میں فرق لیکن دراصل پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو کیافائدہ ہے؟ پہلی بار اداکارہ کھل کر بول پڑیں

نیویارک: 39سالہ پریانکا چوپڑا نے جب خود سے 10سال چھوٹے نک جونس کے ساتھ شادی کی تو لوگوں نے ان کی عمر کے فرق کو لے کر بہت کچھ باتیں بنائیں اور اب خود پریانکا چوپڑا نے اسی بات پر اپنے 29سالہ شوہر نک جونس کی خوب روسٹنگ کر ڈالی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ٹی وی پروگرام ’جونس بردرز فیملی روسٹ‘ میں گزشتہ روز اپنی اور اپنے شوہر کی عمر کے اس فرق پر ٹھٹھہ لگاتے ہوئے کہا کہ میں جونس کو پرانے زمانے کی چیزوں کے بارے میں بتاتی ہوں اور جونس مجھے موجودہ زمانے کی چیزیں سکھاتا ہے۔ پریانکا نے کہا کہ ”90کی دہائی کے پاپ کلچر کے متعلق بہت سی چیزیں ہیں جو نک کو معلوم نہیں ہیں اور میں اسے ان کے متعلق سمجھاتی ہوں۔ اسی طرح میں ٹک ٹاک چلانی نہیں جانتی اور میں اس میں نک سے مدد لیتی ہوں۔ اس نے مجھے ٹک ٹاک سکھائی ہے اور میں نے اسے بتایا ہے کہ اداکاری کا ایک کامیاب کیریئر کیسا ہوتا ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو سکھاتے ہیں۔“ واضح رہے کہ شادی کے بعد پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے نام کے ساتھ نک جونس کے نام کا اضافہ کر لیا تھا تاہم حال ہی میں انہوں نے وہاں سے نک جونس کا نام ہٹا دیا جس پر دونوں کی طلاق کی افواہ گردش کرنے لگی۔ پریانکا چوپڑ اکی اس شو میں شرکت سے وہ افواہ بھی دم توڑ گئی ہے۔ دوسری طرف پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بھی اس افواہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ سب بکواس ہے، افواہیں مت پھیلائیں۔

لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسربن گئیں

“2 اینکرز کو حکومت کے خلاف چند ٹویٹس کے 50 لاکھ آفر ہوئے” یہ پیشکش کس نے کی؟ شہباز گل کا تہلکہ خیز دعویٰ

گاڑی میں بیٹھو، لاہور میں فٹ پاتھ پر کھڑی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

FOLLOW US