Sunday November 24, 2024

لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسربن گئیں

راولپنڈی : لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسر بن گئیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور لیفٹیننٹ نگار جوہر کو بیجز لگائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ تھری سٹار خاتون جنرل کو آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے پر فوج اور قوم کو فخر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کورسنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف نے میڈیکل کور میں یاد گار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور لیفٹیننٹ نگار جوہر کو بیجز لگائے۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تھری سٹار خاتون جنرل کو آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے پر فوج اور قوم کو فخر ہے۔ آرمی چیف نے کورونا کے دوران آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کورونا کے خلاف صف اول کے سپاہی کا کردار ادا کیا۔آرمی میڈیکل کور نے فرض کی ادائیگی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا۔

“2 اینکرز کو حکومت کے خلاف چند ٹویٹس کے 50 لاکھ آفر ہوئے” یہ پیشکش کس نے کی؟ شہباز گل کا تہلکہ خیز دعویٰ

گاڑی میں بیٹھو، لاہور میں فٹ پاتھ پر کھڑی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

FOLLOW US