Thursday May 2, 2024

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کیخلاف مقدمہ درج ، دماغی امراض کے ہسپتال بھیجنے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا

نئی دہلی : دہلی کے سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے سکھ برادری کے خلاف انسٹا گرام پر توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے لیے ہفتے کے روز اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ یہ شکایت مندر مارگ پولیس سٹیشن کے سائبر سیل میں درج کروائی گئی ہے۔بھارت کی سکھ کمیونٹی نے اداکارہ کنگنا رناوت کو جیل یا پھر دماغی امراض کے ہسپتال بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ کمیونٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ میں جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج کو ’’خالصتانی تحریک‘‘ کے طور پر پیش کیا۔ اس کے علاوہ سکھ کمیونٹی نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے سکھ برادری کو ’’خالصتانی دہشت گرد‘‘ قرار دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کنگنا نے سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔

نائب صدر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگانے والی چینی ٹینس سٹار اس وقت کہاں ہیں؟ آخرکار سچ سامنے آگیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت کی پوسٹ جان بوجھ کر تیار کی گئی ہے اور سکھ برادری کے جذبات کو مجروح کرنے کے مجرمانہ ارادے سے شیئر کی گئی ہے۔ لہذا میں آپ کے دفتر سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں اور اس کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب شرومنی اکال دل کے رہنما اور دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے اداکارہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا کو یا تو جیل میں ڈالا جانا چاہئے یا پھر دماغی ہسپتال میں بھیجنا چاہئے۔ منجندر سنگھ سرسا نے بیان میں کہا کہ اداکارہ کنگنا رناوت کا بیان بہت ہی سستی ذہنیت کو اجاگر کرتا ہے اور اداکارہ کی جانب سے یہ کہنا کہ خالصتانی دہشت گردوں کی وجہ سے فارم کے تینوں قوانین کو منسوخ کیا گیا یہ کسانوں کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے۔ کنگنا رناوت نفرت کی فیکٹری ہے، حکومت سے کنگنا کے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے نفرت انگیز بیان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی سیکیورٹی اور پدماشری ایوارڈ کو بھی فوراً واپس لیا جائے۔ اور اسے یا تو جیل یا پھر دماغی ہسپتال میں ڈالنا چاہئے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے مودی حکومت کی جانب سے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ خالصتانی دہشت گرد آج حکومت کا بازو مروڑ رہے ہیں لیکن اس خاتون کو نہ بھولیے، اکلوتی خاتون وزیراعظم جس نے ان کو کچل دیا تھا۔

عام شہریوں پر طوافِ کعبہ کی پابندی ختم‘ مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کیلئے بھی نرمی کردی گئی

کل رات ٹول پلازہ میں ڈیوٹی پر بیٹھا تھاکہ اچانک ایک کار آئی جس میں چار لڑکے اور ایک لڑکی بیٹھی تھی

FOLLOW US