Thursday April 25, 2024

عام شہریوں پر طوافِ کعبہ کی پابندی ختم‘ مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کیلئے بھی نرمی کردی گئی

ریاض : سعودی عرب نے عام شہریوں پر طوافِ کعبہ کے حوالے سے عائد پابندی ختم کردی ، مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کیلئے بھی نرمی کردی گئی ، اب عام نمازی اور شہری نماز اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کرسکتے ہیں‘ مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ایسے ہی جانے کی اجازت ہوگی ۔ عرب میڈیا کے مطابق طوافِ کعبہ کے سلسے میں پابندی اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادائیگی کی پابندی میں نرمی جنرل پریزیڈنسی نے سعودی وزارت صحت اور حج و عمرہ کی سفارش کے بعد کی ہے ، جس کی روشنی میں اب عام نمازی اور شہری نماز اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کرسکتے ہیں ، طواف کے خواہش مندوں کو توکلنا اور اعتمرنا سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی ۔

کل رات ٹول پلازہ میں ڈیوٹی پر بیٹھا تھاکہ اچانک ایک کار آئی جس میں چار لڑکے اور ایک لڑکی بیٹھی تھی

اسی طرح سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے حوالے سے شرائط میں بھی نرمی کردی ہے ، جس کے تحت اب نماز کی ادائیگی کے لیے پہلے سے اجازت ضروری نہیں ہوگی بلکہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ایسے ہی جانے کی اجازت ہوگی ۔ بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں فرض نمازوں کے لیے وقت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم روضہ مبارک پر نماز اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

لاہور؛ سال کی سب سے بڑی ڈکیتی‘ ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ کی واردات کرکے فرار

موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے بُری خبر، موٹروے کو کہا ںکہاں سے بند کر دیا گیا؟ اہم خبر آگئی

FOLLOW US